۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ دیدار رئیس سازمان عقیدتی سیاسی نیروی انتظامی با آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ / حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے دارالحدیث انسٹی ٹیوٹ کے سرپرست اور حرم حضرت عبد العظیم حسنی علیہ السلام کے متولی آیت اللہ ری شہری کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے دارالحدیث انسٹی ٹیوٹ کے سرپرست اور حرم حضرت عبد العظیم حسنی علیہ السلام کے متولی آیت اللہ ری شہری کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

عالم مجاہد آیت اللہ محمدی رے شہری کی رحلت کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا۔

ان کی علمی، سیاسی اور سماجی میدانوں میں مختلف گرانقدر خدمات، جن میں حجاج بیت الله الحرام کی خدمت، حرم حضرت عبد العظیم حسنی علیہ السلام کے متولی کے طور پر خدمات، مجلسِ خبرگان میں موثر موجودگی اور دیگر عہدوں پر خدمات، اس کے ساتھ ساتھ ان کے قابل قدر ادبی و قلمی کام اور طلباء کی تربیت انتہائی مخلصانہ اور اس انقلابی عالم دین کی نمایاں خصوصیات میں سے تھی۔

میں اس متقی عالمِ دین کی وفات پر حوزاتِ علمیہ، مرحوم کے عزیز و اقارب اور ان کے تمام عقیدتمندوں بالخصوص شہر رے کے مذہبی لوگوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوندِ متعال سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہوں۔

قم المقدسہ

حسین نوری ہمدانی

22 مارچ 2022ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .